ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے سی اے، سی ایس اور سی ایم اے کے کلاسس کا افتتاحی پروگرام

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے سی اے، سی ایس اور سی ایم اے کے کلاسس کا افتتاحی پروگرام

Tue, 26 Feb 2019 21:28:54    S.O. News Service

بھٹکل :26؍فروری (ایس او نیوز)تعلیم ہرا یک کے لئے ایک طاقت ہے ، تعلیم سے ہی ہرایک کو اپنی زندگی کی تعمیر کرنا ممکن ہونے کا بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹی مینجر آر جی کولے نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام  سی اے ، سی ایس اور سی ایم اے فاؤنڈیشن کلاسس کے افتتاحی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ غربت کسی ایک طبقے تک محدود نہیں ہے ، ہر ایک طبقے کے غرباء کو تعلیم دینے کاکام ہونا چاہئے،  اس سلسلے میں ٹرسٹ کی جانب سے اپنے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کو ترجیح دیتی آئی  ہے طلبا کو اس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔ بھٹکل ٹرسٹ کے صدر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ راہول رگھویر کولے نے شخصی تعمیر کے متعلق لکچر دیا۔ ڈائس پر ادارے کے راجیش نایک، گجانن گنپتی کولے ، رائیکر میموریل فنڈ کے ممبر اکشھئے کولے موجود ہے۔ کالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ نے استقبال کیا تو دھن لکشمی نے نظامت کی۔ بی سی سی آئی کے ایمپائر کیشوو سبرائے کولے کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔


Share: